ابنا: فلسطین نیوزنیٹ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الاقصی اوقاف ومیراث انسٹی ٹیوٹ نے اپنے بیانیے میں کہا ہے کہ یہودی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں نے ۶مارچ بروز بدھ کو مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے اور اس مسجد کے صحن میں موجود بعض نمازیوں کو زدوکوب کیا ہے۔
عینی شاہدین کے بقول یہودی شہریوں کے مسجدالاقصی میں داخل ہونے کے بعد بعض نمازی خواتین نے اس حملے کے جواب میں اللہ اکبر کے نعرے لگائے ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے اعتراض کرنے والی خواتین کوزدو کوب کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ایک اسرائیلی سپاہی نے ایک باپردہ خاتون پر حملہ کر کے اس کے سر سے چادر اتاردی ہے۔
الاقصی انسٹی ٹیوٹ نے مقدس مکان میں فلسطینیوں پر صیہونیوں کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا ہے اور اس نے کئی مرتبہ عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونیوں کے اس اقدام کا مقابلہ کریں۔